ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنت کبیر نگر:وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کبیر اکاڈمی کا سنگ بنیاد

سنت کبیر نگر:وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کبیر اکاڈمی کا سنگ بنیاد

Thu, 28 Jun 2018 23:24:20    S.O. News Service

سنت کبیر نگر،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے مشہور سنت کبیر کو عقیدت پیش کرتے ہو ئے جمعرات کو ان کے نروان کے مقام مگہر میں کبیر اکاڈمی کی سنگ بنیاد رکھی۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ مودی کبیر کی سمادھی اور مزار پر گئے اور انہوں نے خراج عقیدت پیش کئے۔ بعد میں وزیر اعظم نے اس غار کا بھی درشن کیا جہاں کبیر دھیان یوگ کیا کرتے تھے۔سمادھی کے مقام پروزیر اعظم کو دوشالہ اور کبیر کی کتابیں دیکر نوازا گیا۔

اس موقع پرپی ایم مودی نے اکاڈمی کا سنگ بنیاد بٹن دبا کر کیا۔ یوپی حکومت نے کبیر اکاڈمی کیلئے 24 کروڑروپے کا عطیہ دیا تھا۔ اکاڈمی میں لائبریری،لیکچرر سینٹر،پبلک گیلری،نمائشی زون کے علاوہ مشہور سنت کے یادگار سے جڑی کئی دوسری چیزیں ہوں گی۔

صوبہ کا محکمہ ٹورزم مگہر کو ٹورسٹ مرکز کی شکل میں فروغ دینے کا منصوبہ پہلے ہی تیار کرچکا ہے۔ ہندوؤں نے مہان سنت کا یہاں ایک شاندار مندر بنوایا ہے جبکہ مسلم فرقہ نے کبیر کی یاد میں مزار کی تعمیر کرائی ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ یوگی نے ٹورزم کے سیکٹر میں کبیر شرائن کی تجویز پیش کی ہے۔یوگی سرکار نے کبیر سرکٹ پروجیکٹ کیلئے 24لاکھ روپے منظور کئے ہیں۔


Share: